ٹرمپ کی غلط بیانی پر امریکی سفیر کی طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

ٹرمپ کی غلط بیانی پر امریکی سفیر کی طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج


اسلام آباد (24 نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے بارے میں زہریلا ٹویٹ، دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرلیا۔ امریکی صدرکی غلط بیانی پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے بیان کے پیش نظر وزیراعظم سے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں امریکا کی ہرزہ سرائی پر سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ میں طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

متعلقہ خبر:امریکہ سمیت کسی ملک کا ڈو مور مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائیگا: پاکستان

امریکی سفیر کو کہا گیا کہ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں جھوٹی اور بے بنیاد باتیں کی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دیں ان کا امریکہ سمیت دنیا بھر نے اعتراف کیا ہے۔ پاکستان امریکی امداد کا ایک ایک پائی کا حساب رکھتا ہے۔

اہم خبر: امریکہ نے مدد کی، پاکستان نے دھوکہ دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

ترجمان امریکی سفارت خانہ رچرڈ سنیل سائیر نے امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کی تصدیق کی اور اسے دفتر خارجہ کی درخواست پر دفتر خارجہ سے ملاقات قرار دیا۔ انہوں نے ملاقات کی نوعیت اور زیر بحث امور سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ حماقت نہ کرے، ایٹم بم کا بٹن میز پر رکھتا ہوں: کم جونگ

ٹرمپ کے زہر آلودہ بیان پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جبکہ اسی کے پیش نظرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔