ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا جواب دینے کی تیاری،کابینہ آج سر جوڑے گی


اسلام آباد (24نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا جواب دینے کی تیاری، وفاقی کابینہ آج بیٹھے گی ،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

تفصیلاے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ،اجلاس شام پانچ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا اسکے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا ہے ، دونوں اجلاسوں کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے ۔

امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی دفتر خارجہ طلبی ،جس پر شدید احتجاج کیا گیا۔ وزیر خارجہ اور وزیر دفاع  بریفنگ بھی دیں گے، ٹرمپ کا بیان حقائق کے منافی اور نا پختہ سیاسی سوچ کا مظہر ہے۔