ملک بھر میں شدید سردی،میدانی علاقوں میں دھند کا راج

ملک بھر میں شدید سردی،میدانی علاقوں میں دھند کا راج


اسلام آباد (24نیوز) پنجاب میں پھر شدید دھند کاراج ، بعض جگہوں پرحد نگاہ انتہائی کم رہی،مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،متعدد  زخمی ہوگئے، ٹرینوں کے شیڈول بھی متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دھند نے پنجاب میں آج پھر کیا اپنا چانن ،ہر چیز کو لیا اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان، مظفر گڑھ، لاہور،حافظ آباد،راولپنڈی، شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، شدید دھند کے باعث صبح کے اوقات میں موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ہیوی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا،لیکن صورتحال بہتر ہونے پر موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے مانانوالہ اور ہارون آباد میں ٹریفک حادثات ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق ،متعدد زخمی ہوئے لاہورکے کینال روڈپر مال روڈانڈرپاس کےقریب حادثہ 7گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،شہری محفوظ رہے۔قومی شاہراہ پر کالا شاہ کاکو میں حد نگاہ30 میٹر رہی جبکہ ٹندو مستی سے روہڑی ٹول پلازہ تک حد نگاہ20 میٹر رہی۔

دھند کی وجہ سے بیشتر ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں،ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ،ملت اورشالیمار ایکسپریس تاخیر کا شکار ہوئیں۔