نواز شریف، شہباز شریف آج سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے

نواز شریف، شہباز شریف آج سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے


ریاض(24نیوز)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب میں شاہی حکام سے اہم ملاقاتوں کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف   اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شاہی خاندان کے اہم افراد سے ملاقاتیں کی ہیں،ریاض کے شاہی پیلس میں  نواز شریف اورشہباز شریف نے شاہی حکام سے تین اہم ملاقاتیں کی ہیں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں،ان ملاقاتوں میں مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے جبکہ مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کی ہے کہ میاں نواز شریف ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینگے،عمرہ کی ادائیگی کے وہ بھی آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

مزید جاننے کیلئے دیکھیں: