وزیر اعلیٰ سندھ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمین پر قبضہ چھڑانے کا حکم

وزیر اعلیٰ سندھ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمین پر قبضہ چھڑانے کا حکم


کراچی (24نیوز)  وزیر ِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمین پر سے قبضہ چھڑانے کا حکم دے دیا،مراد علی شاہ نے کہا ایڈمنسٹریشن بے بس ہے میں حیران ہوں، مگر میں بے بس نہیں ،اگر زمین پر سے قبضہ نہیں چھڑایا گیا تو میں خود نکلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پر اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سولڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی زمینوں کے مسائل پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر ِ بلدیات سندھ نے وزیر ِ اعلیٰ سندھ کو آگاہی دی کہ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کو کورنگی و دیگر علاقوں میں گاربیج کی منتقلی اور لینڈ فل سائیٹ کے لیے زمین کے مسائل درپیش ہیں۔

سہراب گوٹھ ضلع ایسٹ میں سالڈ ویسٹ کو جی ٹی اے کے لئے زمین دی گئی، مگر اس زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا جارہا ہے، وزیر ِ اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو فوری کارروائی کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جبکہ زمین خالی کرواکے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا، وزیر ِ اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ میواہ شاہ اور دھوبی گھاٹ پر بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔

وزیر ِ اعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریشن اتنی بے بس ہے، کہ قبضہ ختم نہیں کرواسکتی،، میں حیران ہوں،،، وزیر ِ اعلیٰ سندھ بولے اگر قبضہ نہیں چھڑوایا گیا تو میں خود نکلوں گا اور میں بے بس نہیں ہوں وزیراعلیٰ سندھ نے کے ڈی اے سے جو زمینیں قبضہ مافیا سے خالی کروائی گئی ہیں ، اس پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر ِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جو زمینیں خالی کروائی گئی ہیں ان پر ہم سے پیسے لے کر اسکواش گراونڈز ٹینس کورٹس اور پارکس بنائے جائیں۔