شہبازشریف کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا اچانک دورہ

شہبازشریف کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا اچانک دورہ


لاہور (24نیوز) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کے فوراً بعد پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا اچانک دورہ ، وزیراعلیٰ نے ادارے کے پہلے مرحلے کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے گفتگو بھی کی مریضوں کا ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان کا اطہار کیا,مریضوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آپ نے گردے اور جگر کے مریضوں کیلئے شاندار ہسپتال بنایا ہے,اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے گا۔

  شہبازشریف نے کہا یہ ہسپتال پورے خطے میں رول ماڈل بنے گا۔ شہبازشریف دکھی انسانیت کی خدمت میں اس ادارے کا اپنا منفرد مقام ہوگا۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کیلئے دن رات محنت سے کام کیا جائے۔جس طرح پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے، اسی طرح دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کرنا ہے۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ میں سعودی عرب کے دورے کے بعد سیدھا ہسپتال آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں :