سال ِنو کے آغاز میں ہی واٹس ایپ کی سروس بند

سال ِنو کے آغاز میں ہی واٹس ایپ کی سروس بند


ویب ڈیسک (24نیوز)  نیا سال2018ء شروع ہوتے ہی دُنیا بھر کے مختلف ملکوں میں وٹس ایپ کی سروس بند ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان، یورپ، بھارت، ملائیشیا ، امریکہ سمیت متعدد ممالک میں نیا سال شروع ہوتے ہی وٹس ایپ میسجنگ سروس میں تعطل آ گیا ہے اور پیغامات بھیجنے کا سلسلہ رُک گیا۔

وٹس ایپ سروس دوبارہ مختلف ممالک میں بحال ہونا شروع ہو گئی ہے  جبکہ کمپنی کی طرف سے ابھی تک سروس کی معطلی بارے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔