ویمن کھلاڑی ایشین گیمز میں کوالیفائی کرنے کے لئے پرعزم


لاہور(24نیوز)ایشین گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ،قومی خواتین کھلاڑی ایشین گیمز میں کوالیفائی کرنے کے لئے پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز کوالیفائنگ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے قومی ویمن ہاکی ٹیم کا کیمپ ہیڈ کوچ سعید خان کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔کیمپ میں کھلاڑیوں کو دوسیشنز میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔

صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ جبکہ شام میں کھلاڑیوں کو میچ ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ کیمپ میں شامل قومی خواتین کھلاڑیوں نے بتایا کہ ایشین چیلنج کپ میں سامنے آنے والی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز کوالیفائنگ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی خواتین ٹیم کا اعلان 10 جنوری کو کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ 20 جنوری سے شروع ہوگا۔