کراچی،لیاری ایکسپریس وے عدالتی حکم کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

کراچی،لیاری ایکسپریس وے عدالتی حکم کے باوجود مکمل نہ ہوسکا


کراچی(24نیوز)عدالتی احکامات بھی نظر انداز،کراچی کا لیاری ایکسپریس وے منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا ,عدالت نے ایکسپریس وے مکمل کرکے1جنوری کوعوام کے لئے کھولنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے باسیوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے 2002 میں لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ لیکن 15 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔  ایکسپریس وے منصوبہ 3ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا تاہم تعطل کے بعد اسکی لاگت 23ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ عدالت نے 31دسمبر تک منصوبے کا کام مکمل کرکے1جنوری سے لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک کو کھولنے کاحکم دیا تھا جبکہ ایکسپریس وے پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ البتہ ماڑی پور سے سہراب گوٹھ کی جانب جانے والے ٹریک کو عوام کے لۓ کھولنے کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔