اورنج ٹرین روٹ کی تعمیر کے لیے حکومت نے مدرسے کی جگہ لے لی

اورنج ٹرین روٹ کی تعمیر کے لیے حکومت نے مدرسے کی جگہ لے لی


لاہور(24نیوز) چوبرجی میں مدرسے کی جگہ اورنج ٹرین کیلئے حاصل کرلی گئی، صوبائی حکومت نے مدرسے کیلئے پنجاب یونیورسٹی سے متبادل جگہ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےعلاقے چوبرجی میں پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین روٹ کے لئے ایک مدرسے کی زمین تو حاصل کرلی،اب اس کے بدلے میں پنجاب یونیورسٹی سے 2کنال قیمتی اراضی بھی مانگ لی ہے۔ وزیراعلی کے مشیرخواجہ حسان نے پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ظفرمعین سمیت انتظامیہ سے سی ایم ہاوس 90شاہراہ قائداعظم میں مزاکرات کئے۔خواجہ حسان نے اسرارکیا کہ یونیورسٹی2 کنال جگہ مذہبی تنظیم کوفوری فراہم کرے۔

یونیورسٹی وفد نے واضح کیا کہ حکومت کو آفر دی گئی کہ وہ پی آئی اے پلینیٹیرم کے ساتھ یونیورسٹی کی جگہ مدرسہ کو دی جائےلیکن حکومت چاہتی ہے کہ یونیورسٹی مدرسہ بھی تعمیر کرواکر دے۔