انسداد دہشت گردی عدالت سے عمران خان کی چار مقدمات میں ضمانت منظور


اسلام آباد (24نیوز) پی ٹی و اور پارلیمنٹ پر حملے سمیت چار مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کر لی .

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائیوں میں اگر ذرا بھی شرم ہو تو ڈوب مریں، سب کو معلوم ہے کہ دونوں اپنی چوری بچانے سعودی عرب گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کو پتا ہی نہی کہ افغانستان میں کیا ہوا، ٹرمپ کو کوئی غلط بریفنگ دے رہا ہے،نائن الیون میں پاکستان کو جو نقصان ہوا امریکا کی وجہ سے ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بارہا کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ نہیں، اس بات پر مجھے طالبان خان کہا گیا، پیسوں کی خاطر دوسروں کی جنگ لڑنے سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے تعلقات کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی، بھارت اگر سرجیکل اسٹرائیک کرتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب دینا چاہیئے۔