کیاپوچھ گچھ کیلئے شاہی جہاز پر عزت سے بلایاجاتاہے؟مریم نواز کا مخالفین کو کرارا جواب


لاہور (24نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کیاپوچھ گچھ کیلئے عزت سے شاہی جہازبھیج کربلایاجاتاہے؟۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب میں موجودگی پر این آر او سے متعلق بعض نجی چینلزپرچلنے والی خبرپرمریم نوازنے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتناجھوٹ بولوگے؟اللہ کوجواب بھی دیناہے،کیاپوچھ گچھ کیلئے عزت سے شاہی جہازبھیج کربلایاجاتاہے؟۔


واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بعض نجی میڈیا چینل پر خبریں چلی رہے ہیں کہ شریف برادران این آر او کے سعودی عرب گئے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی ہیں۔