سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے غیر ملکی عورتوں کی قسمت جاگ اٹھی

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے غیر ملکی عورتوں کی قسمت جاگ اٹھی


ریاض(24نیوز) سعودی خواتین کے پرزور مطالبے پر دنیا بھر کی عورتوں کی قسمت کھلنے والی ہے،شاہی حکومت نے ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے سر جوڑ لیے۔
سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر خواتین کو بھی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا تاہم ریاست میں 13 لاکھ سے زائد ڈرائیور حضرات میں کوئی بھی خاتون نہیں اور اب سعودی خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک سے خواتین ڈرائیور ز کو بھی ریاست آنے کی اجازت دی جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق اب تک مملکت کے نظام میں کہیں بھی خاتون ڈرائیور ملازم کا کوئی خانہ نہیں تاہم آئندہ کچھ عرصے میں گھریلو خواتین ڈرائیورز درآمد کی جائیں گی اور آئندہ اس میں اضافہ ہوگا۔ذرائع کاکہناتھاکہ خواتین کا ڈرائیونگ نظام میں خانہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں تھی۔
واضح رہے سعودی حکومت نے اصلاحات کے نام پر اپنے ملک کی خواتین ڈرائیونگ کی آزادی کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں بغیر پردہ اجازت بھی دی ہے اسی طرح سینما گھروں پر سے پابندی بھی اٹھا لی ہے،اس حوالے سے مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔