پنجاب میں شدید دھند کا راج،ٹریفک حادثہ 1 شخص جابحق،مسافرپریشان

پنجاب میں شدید دھند کا راج،ٹریفک حادثہ 1 شخص جابحق،مسافرپریشان


پنجاب (24نیوز) بعض جگہوں پرحد نگاہ انتہائی کم رہی ،مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق،متعدد زخمی ، ٹرینوں کے شیڈول بھی متاثرہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب آج پھر شدید دھند کی لپیٹ میں رہا جبکہ گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان، مظفر گڑھ، لاہور،حافظ آباد،راولپنڈی، شیخوپورہ سمیت دیگرشہروں میں حد نگاہ انتہائی کم رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا۔

شدید دھند کے باعث صبح کے اوقات میں موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ہیوی ٹریفک کے لئے بند رکھاگیا لیکن صورتحال بہتر ہونے پر موٹروے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

دوسرے جانب فیصل آباد کے علاقے مانانوالہ اور ہارون آباد میں ٹریفک حادثات ہوئے۔جن میں 1 شخص جاں بحق ،متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام نے واضح کیا کہ دھند کی وجہ سے بیشتر ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں۔جن میں کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ،ملت اورشالیمار ایکسپریس تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا ہے۔