پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری سیل

پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری سیل


راولپنڈی(24نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی انتڑیوں سے آئل بنانے والی فیکٹری سیل کردی،مضرصحت تیل کو معروف برانڈز کے ڈبوں میں پیک کرکے فروخت کیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کےعلاقے ڈھوک سیداں میں کارروائی کرکے جانوروں کی باقیات سے تیار کردہ تیل اور استعمال شدہ کوکنگ آئل کا دوبارہ استعمال کرنے والا پروڈکشن یونٹ پکڑلیا ہے۔ پروڈکشن یونٹ میں جانوروں کی انتڑیوں اورچربی سے تیل تیارکیا جاتاتھا اور بعد میں معروف برانڈزکےڈبوں میں پیک کرکے فروخت کیا جاتاتھا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی نے کرروائی کے دوران 1200لیٹر تیار تیل، 700کلو چربی، معروف برانڈز کے 741خالی ڈبے قبضے میں لے لیےہیں۔ جبکہ دوسری جانب ہزارہ کالونی میں استعمال شدہ تیل کو صاف کر کے دوبارہ پیک کرنے والی فیکٹری بھی سیل کردی گئی ہے۔