رانا ثناءﷲ کے استعفے تک کوئی بات نہیں سنوں گا: خواجہ حمیدالدین سیالوی

رانا ثناءﷲ کے استعفے تک کوئی بات نہیں سنوں گا: خواجہ حمیدالدین سیالوی


سرگودھا (24 نیوز) پیر آف سیال خواجہ حمیدالدین سیالوی نے 9 جنوری کو داتا دربار جانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں رانا ثناءﷲ کے استعفے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، استعفے تک کوئی بات نہیں سنوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر آف سیال خواجہ حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءﷲ کے استعفے تک کوئی بات نہیں سنوں گا۔ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں، مشائخ کرام ہی ان کی جماعت ہے، داتا دربار پر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے جب پیر آف سیال شریف کی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کی تو انہیں باور کرایا گیا کہ رانا ثناءﷲ کے استعفیٰ کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ چونکہ خود وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواجہ حمید الدین سیالوی کو ٹیلی فون کر کے چند یوم کی مہلت مانگی تھی کہ وہ رانا ثناءﷲ کا استعفیٰ لے کر سیال شریف آئیں گے لیکن وزیر اعلیٰ نے حمید الدین سیالوی سے وعدہ خلافی کی۔