سعودیہ میں شریف برادران کی اہم ملاقاتیں،سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی

سعودیہ میں شریف برادران کی اہم ملاقاتیں،سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ پہنچ گئے، شریف برادران نے ولی عہد شاہ سلمان سے اہم ترین ملاقات کی، آج رات اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شریف برادران کی سعودیہ میں موجودگی نے سیاست میں نئی ہلچل مچارکھی ہے۔ریاض کےشاہی محل میں شاہ سلمان سے نوازشریف اورشہبازشریف نے اہم ملاقات کی جس میں اہم امورپر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف نے 24 گھنٹوں کے دوران شاہی حکام سے 3 اہم ملاقاتیں کی ہیں۔جن میں اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی اور مقبوضہ بیت المقدس پرسعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ نوازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی جس کے بعد وہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی۔عمرہ کی ادائیگی کےبعد وہ آج اسلام آبادکے لئے روانہ ہونگے۔ جبکہ وزیراعلی شہباز شریف اہم مشن کےبعد سعودی عرب سےلاہور پہنچ گئے ہیں۔سیاسی حلقے شریف برادران کے سعودی مشن کو نئے این آر او سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔