آرمی چیف کی صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرغور

آرمی چیف کی صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرغور


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے حوالے سے غور وخوص کیا اور قومی سلامتی کے اجلاس کیلئے تجاویز حکومت کو پیش کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق یہ 207ویں کور کمانڈرز کانفرنس تھی، جس میں علاقائی سٹریٹیجک صورت حال، ملک کو درپیش اندرونی خطرات اور قومی سلامتی کمیٹی میں فوجی قیادت کی جانب سے پیش کیئے جانے والی آرا طے کی گئی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لفیٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری اپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد قومی سلامتی کے اجلاس میں فوج کی جانب سے شرکت کر رہے ہیں۔