ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرمشترکہ لائحہ عمل،پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرمشترکہ لائحہ عمل،پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب


اسلام آباد(24نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرمشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے حکومت نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کرلیا،قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان نے حکومت اوراپوزیشن سمیت پوری قوم کو متحد کردیاہے۔حکومت نے امریکی صدرکے بیان کےبعد لائحہ عمل طے کرنے کے لیے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بدھ کے روز طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرمپ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاپسندی کا خاتمہ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔انتہاپسندی کاخاتمہ اس لئے نہیں کریں گے کہ یہ ٹرمپ نے کہا بلکہ انتہاپسندی کا خاتمہ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔

دوسری جانب خورشیدشاہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے معاملے پرسب متحد ہیں اور ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔