ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری


اسلام آباد (24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ، جس میں ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر غور سمیت ملکی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر سول وعسکری حکام شریک ہیں۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے حوالے سے غور وخوص کیا گیا۔