کوئٹہ : بلیلی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 12 اہلکار زخمی


کوئٹہ (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بلیلی چیک پوسٹ میں دھماکہ، بم حملہ میں 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ بلیلی چیک میں دھماکہ ہوا۔ قریبی رہائشیوں علاقوں میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکہ کے بعد  چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔حملہ کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جس سے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جب کے 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکہ میں 10 سے 12 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ دھماکہ خودکش ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کا علاقہ ان دنوں دہشت گردوں کے نشانہ پر ہے۔ آئے روز دھماکے ہونا یا دہشت گرد کارروائیاں ہونا معمول بن چکا ہے۔