عمران خان ، مریم نواز میں ٹویٹر پر لفظی جنگ

عمران خان ، مریم نواز میں ٹویٹر پر لفظی جنگ


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستانی سیاست میں فلمی تڑکالگنے لگا۔ عمران خان نے شاہ رخ خان کا انداز اپنایا جبکہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کپتان کو اس ٹویٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور عمران خان میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر لفظی گرما گرمی ہوئی۔ عمران خان نے دہشت گردی کی دفعات میں ضمانت ملنے پر ایک ٹویٹ کیا جس میں شاہ رخ خان کا انداز اپنایا۔

ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور امین بھی کہہ دیا ہے اور اب میں ان بدمعاشوں کے پیچھے آرہا ہوں۔

عمران خان نے فلمی انداز اپنایا جو مریم نواز کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ مریم نواز نے جواباً ٹویٹ کیا۔ میرا نام خان ہے اور میں کٹھ پتلی ہوں۔