سیاسی، عسکری قیادت نے امریکی صدر کے بیان کو مایوس کن قرار دیدیا


اسلام آباد (24 نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے مشترکہ اعلامیہ میں امریکی صدر کے بیان کو مایوس کن قرار دیدیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان ڈومور نہیں کریگا، امریکا اعتماد سازی کی طرف آئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کا جائزہ لیا۔

حکومت پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیں دی ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی ہیں۔ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر سول وعسکری حکام شریک ہیں۔