نواز شریف کل مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

نواز شریف کل مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے


اسلام آباد (24 نیوز) نواز شریف کل پھر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر کارکنوں نے نواز شریف کا پر جوش استقبال کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر لیگی رہنماوں اور کارکنوں نے پر جوش استقبال کیا۔ جونہی سعودی ایئر لائن جدہ سے اسلام آباد پہنچی تو جہاز کی سیڑھیاں لگتے ہی کارکنوں نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر لاڈلوں کی ضمانتیں منظور نہیں ہوں گی تو کس کی ہوں گی۔ عمران خان اپنی بیٹی سے پوچھ لیں کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ اپوزیشن والے چھوٹے مفادات کے لیے ملک کا نام بد نام کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے نواز شریف کل مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوں گے۔