دہشتگردی کیخلاف جنگ،حکومت نے پاکستانی قربانیوں کی تفصیلات جاری کردیں


اسلام آباد (24 نیوز) حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ صرف 2003 سے 2017 تک 62 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں جبکہ پاکستان کو 123ارب ڈالر کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 123 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پاکستان دنیا بھر میں دہشتگردی سے سب سے متاثرہ دوسرا ملک ہے۔ 2003 سے 2017 تک 62 ہزار 421 پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے۔

حکومت پاکستان کے مطابق حکومت نے اتحادی ممالک کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا موزانہ بھی کیا ہے۔ 6 ہزار پاکستانی سیکیورٹی اہلکار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے۔ 2357 امریکی فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مارے گئے۔ 1130 اتحادی افواج کے اہلکار مارے گئے۔ 1582 امریکی کنٹریکٹر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مرے ہیں۔

متعلقہ خبر: سیاسی، عسکری قیادت نے امریکی صدر کے بیان کو مایوس کن قرار دیدیا

 جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جہاں ان گنت قربانیاں دی  ہیں۔ وہیں پر پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں بھی کی ہیں۔ خطہ میں امن کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔