وہ فونر جن پر اب"واٹس ایپ" نہیں چلے گا

 وہ فونر جن پر اب


واشنگٹن(24نیوز)مقبول ترین میسجنگ ایپ ’ واٹس ایپ ‘ اب پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر نہیں چلے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈیجینیٹڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  سال 2019 سے واٹس ایپ اب اُن تمام اسمارٹ فون پر نہیں چلے گا، جن کا ورژن 2.3.7، نوکیا ایس 40 یا پھر آئی او ایس 7 ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن موبائل فونز میں  واٹس ایپ نہیں چلے گا ان میںنوکیا 206 سنگل سم، نوکیا 206 ڈوئل سم، نوکیا 208، نوکیا 301 سنگل سم، نوکیا 301 ڈوئل سم، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، نوکیا آشا 205، نوکیا آشا 210، نوکیا آشا 230 سنگل اور ڈوئل سم، نوکیا آشا 300، نوکیا آشا 302، نوکیا آشا 303، نوکیا آشا 305، نوکیا آشا 306، نوکیا آشا 308، نوکیا آشا 309، نوکیا آشا 310، نوکیا آشا 311، نوکیا آشا 500، نوکیا آشا 501، نوکیا آشا 502، نوکیا آشا 503، نوکیا سی 3-00، نوکیا سی 3-01، نوکیا ایکس 2-00، نوکیا ایکس 2-01، نوکیا ایکس 3-02 اور نوکیا ایکس 3-02.5 شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایسے صارفین جن کے پاس اینڈرائڈ ڈیوائسز پرانے ورژن پر چل رہے ہیں جو تقریباً 6 ملین ٹیبلٹس اور اسمارٹ فون میں استعمال ہو رہا ہے،  وہ اب اس پر کوئی نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے البتہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو مذکورہ تاریخ کے ختم ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ نوکیا سیریز 40 میں واٹس ایپ 31 دسمبر 2018 تک کام کرسکے گا۔