الیکشن کمیشن نے فاٹا حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے فاٹا حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد ایک اور پیش رفت، صدارتی آرڈیننس کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب اسی سال ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی آرڈیننس کے بعد فاٹا کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، الیکشن کمیشن کے مطابق 3 لاکھ 12 ہزار 121 کی آبادی پر فاٹا کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست بنائی گئی، ضلع باجوڑ اور خیبر کو صوبائی اسمبلی کی تین 3 نشستیں دی گئیں، ضلع مہمند، کرم، نارتھ ساؤتھ وزیرستان کو دو 2 صوبائی اسمبلی کی نشستیں دی گئیں جبکہ ضلع اورکزئی اور ایف آر کو ایک ایک نشست دی گئی۔

3 جنوری سے یکم فروری تک فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے، 3 فروری سے یکم مارچ تک فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائیں جائیں گےجبکہ الیکشن کمیشن 4 مارچ کو فاٹا کی حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، فاٹا کی صوبائی نشستوں کے 16 حلقے بنائے گئے ہیں، فاٹا کی صوبائی اسمبلی میں پی کے 100 بنوں سے لے کر پی کے 115 فرنٹئیر ریجنز تک 16 نشستیں ہوں گی۔