لاہور، گھر سے 2 افراد کی لاشیں بر آمد

لاہور، گھر سے 2 افراد کی لاشیں بر آمد


لاہور(حسن خالد) لاہور میں شفیق آباد کے علاقے کریم پارک میں دو افراد کی گھر سے لاشیں ملی ہیں.

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 50 سالہ عرفان شاہ اور 45 سالہ عرفان سعید کے نام سے ہوئی۔ فرانزک اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق موقع پر پہنچے تو گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے " کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پراسرارطورپرجاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔