لیہ: کمرے میں انگیٹھی کا دھواں بھرنے سے باپ، بیٹا جاں بحق

لیہ: کمرے میں انگیٹھی کا دھواں بھرنے سے باپ، بیٹا جاں بحق


لیہ (24نیوز)  کمرے میں کوئلے سے جلنے والی انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

لیہ میں کوٹ سلطان کے محلہ حسنین آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں  انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ کمرے میں سویا دوسرا بیٹا بے ہوش ہوگیا۔  جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ احمد بخش اور 18 سالہ خلیل شامل ہیں۔ 15 سالہ محمد اسماعیل ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان زیر علاج  ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔