نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کی مثبت سوچ، بڑی بات کردی

نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کی مثبت سوچ، بڑی بات کردی


لاہور (زین مدنی ) معروف دلکش گلوکارہ  آئمہ بیگ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوگا۔

ایک انٹرویو میں ورسٹائل گلوکارہ نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ہماری میوزک انڈسٹری جمود کا شکار ہے اور بڑے بڑے گلوکار اپنا مکمل البم نکالنے میں ناکام رہے ہیں لیکن اب موجودہ حالات دیکھتے ہوئے پوری امید ہے کہ رواں سال میوزک انڈسٹری سے یہ جمود ختم ہوجائے گا۔

 پاکستانی میوزک انڈسٹری ایک بار پھر سے اپنے عروج پر پہنچے گی اور شائقین موسیقی کو اچھا میوزک سننے کو ملے گا۔ آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ نئے سال میں سینما کی ترقی سے موسیقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔