کراچی میں آتشزدگی کے دو واقعات

کراچی میں آتشزدگی کے دو واقعات


کراچی (دانیال سید) کراچی میں آگ لگنے کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں،  کورنگی کی گتہ فیکٹری اور نیوکراچی کے کباڑ خانے میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

کراچی کے علاقے کورنگی لیبرکالونی میں گتے کی فیکٹری میں چنگاری بھڑکی، جس نے کچھ ہی دیر میں شعلوں کا روپ دھار لیا،  آگ سے فیکٹری میں پڑے گتے کے بورے پلک جھپکتے میں راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کے ایم سی کے 3فائر ٹینڈر نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا، مالکان کے مطابق گتہ فیکٹری میں آگ کیوں لگی، تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

دوسری جانب نیو کراچی انڈہ موڑ میں واقع کباڑ گودام میں لگنے والی آگ نے گودام میں موجود ٹھیلے جلاڈالے،فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔