جرمانوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال،ملک بھر میں پہیہ رک گیا

جرمانوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال،ملک بھر میں پہیہ رک گیا


لاہور(24 نیوز)جرمانوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر آگئے۔ملک بھر میں ہڑتال کردی۔

پبلک اینڈز گڈز ٹرانسپورٹروں کی ہٹ دھرمی ، موٹر ویز پر جرمانے میں اضافے کے خلاف کئی شہروں میں ہڑتال کردی ۔لاہور ،فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھر رک گیا ، لاری اڈہ ،بند روڈ،بادامی باغ ،ٹھوکر نیاز بیگ کے اڈے خالی ۔مسافروں کو پریشانی کا سامنا  ہے۔اشیائے خورونوش کی سپلائی بند  ہے،ٹرانسپورٹرز آج ریلیاں بھی نکالیں گے ، لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

کراچی میں بھی گڈز ٹرانسپورٹروں اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال  کردی ،نیشنل ہائی وے کنٹینرز لگا کر بند کر دی ، ٹرانسپورٹروں کا دھرنا ،سپر ہائی وے پر بھی ٹریفک معطل  ہوگئی،حیدر آباد میں بھی ٹرانسپورٹروں نے ٹرک کھڑے کر دیئے۔

ایک طرف ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال ہے تو  دوسری طرف سی این جی اسٹیشنز بھی بند  ہیں۔کراچی شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم نظر آرہی ہے،لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer