حکومت نے اپوزیشن سے مدد مانگ لی

حکومت نے اپوزیشن سے مدد مانگ لی


اسلام آباد(24 نیوز) آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے مدد مانگ لی ۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد کی خواجہ آصف ،ایاز صادق ، رانا تنویر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے،مشاورت کے لیے نون لیگ  نے اجلاس بھی طلب کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے،کمیٹی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کرے گی۔

حکومتی وفد میں پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز، اعظم سواتی، علی محمد خان شریک ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer