وزیراعظم سے اپٹما وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے اپٹما وفد کی ملاقات


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان سےاپٹماوفدنےملاقات کی۔ ملاقات میں کپاس کی فصل کوہونےوالےنقصان پرگفتگوہوئی۔ وزیراعظم نےکہاکپاس پاکستان کی اہم ترین فصل ہے، حکومت چین کےاشتراک سےکپاس سمیت دیگرفصلوں کی پیداوارمیں اضافہ کےلیےریسرچ پرتوجہ دےرہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سےآل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کےوفدنےاسلام آبادمیں ملاقات کی۔ اپٹما وفدنےوزیراعظم اورحکومت کی معاشی ٹیم کاٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کے حوالےسےاٹھائےگئےاقدامات پرشکریہ اداکیا۔ وفدنےوزیراعظم کوآگاہ کیاکہ گزشتہ سال کپاس کی فصل کو ٹڈی دل کےحملےسےکافی نقصان ہوا۔ اس سےٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔ وفدنےکپاس کی پیداواربڑھانےکیلیےمختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نےتجاویزپرتجارت ڈویژن کوہدایت جاری کی کہ کپاس کی پیداوارکےمعاملات کودیکھنےکیلیےماہرفوکل پرسن تعینات کیاجائے۔  وزیراعظم نےاس بات پرزوردیاکہ زرعی ادویات اوربیج کی اقسام میں ملاوٹ کرنےوالےمافیاکےخلاف سخت اقدامات کئےجائیں گے۔

وزیر اعظم نےوفدسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ کپاس پاکستان کی اہم ترین فصل ہے، جس کی پیداوارسےروزگاراورمعاشی ترقی کےمواقع پیداہوتےہیں ۔ملکی برآمدات کا60فیصدحصہ کپاس کی فصل اوراس کی مصنوعات پرمشتمل ہے۔وزیراعظم نے کہاحکومت اس ضمن میں چین کےاشتراک سےکپاس سمیت دیگرفصلوں کی پیداوارمیں اضافےکےلیےریسرچ پرتوجہ دے رہی ہے۔

اپٹماوفدمیں گوہراعجاز، رحمان نسیم، عامرفیاض شیخ اوردیگر شامل تھے۔ ملاقات میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی اوردیگربھی موجود تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔