ہیلی کاپٹر تباہ،چیف آف جنرل سٹاف سمیت 8 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر تباہ،چیف آف جنرل سٹاف سمیت 8 افراد ہلاک


تائپے(ویب ڈیسک)نئے سال کی تقریب میں جانیوالوں کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، چیف آف جنرل سٹاف سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے،پانچ محفوظ رہے۔

تائیوان کے وزارت دفاع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر نے ایوی ایشن سےرابطہ منقطع ہونےکےبعدایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ ہیلی کاپٹر تائپے سے شمال مشرقی شہر للن جا رہا تھا جہاں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ کو نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے منعقد پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔

ائیر فورس حکام کے مطابق کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 13 افراد سوار تھے۔ دارالحکومت تائپے کے پہاڑی علاقے میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد محفوظ رہے۔

وزارت دفاع کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں چیف آف جنرل اسٹاف  جنرل شن یی منگ بھی شامل ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer