لیاری میں بلاول بھٹوکےقافلہ پر حملہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شدید مذمت

لیاری میں بلاول بھٹوکےقافلہ پر حملہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شدید مذمت


کراچی(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے کے ساتھ رونما ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سینیٹرشری رحمان کا کہنا ہے کہ احتجاج نہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی جسے لیاری کےعوام نے ناکام بنادیا۔

پيپلز پارٹی  کی سینیٹر شیری رحمان نے بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی عوامی حمایت سے بوکھلائے لوگوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا جسے لیاری کی عوام نے مسترد کردیا ۔سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے نگراں وزیر اطلاعات جمیل یوسف کو عہدہ سے برطرف اور صوبہ بدر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

نبیل گبول بولے پچیس سے تیس ڈنڈا بردار افراد پر مشتمل ریلے نے ریلی پر پتھر برسائےے،کچھہ میمن برادری ہمارے بھائی ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا قافلہ اب نہیں رکے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مشتعل افراد کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کا قافلہ روک لیا تھا۔ مظاہرین نے بلاول کے قافلے پر پتھراؤ کیے جس سے ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، خواتین بھی چھتوں پر چڑھ کر خالی مٹکے بجاتی رہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔