گجرات کے چودھریوں کیخلاف ریشم کی انتخابی مہم شروع

گجرات کے چودھریوں کیخلاف ریشم کی انتخابی مہم شروع


گجرات( 24نیوز ) نشان الاٹ ہوتے ہی خواجہ سرا ریشم نے اپنے مخصوص انداز میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی ہے،ریشم این اے 69 سے چودھری پرویز الٰہی ن لیگی امیدوار چودھری مبشر حسین کے مقابلہ میں اتری ہیں۔

گجرات حلقہ این اے 69 جو کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک الگ مقام رکھتا ہے اس حلقے سے 2013 کے الیکشن میں چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے الیکشن 2018 کیلئے خواجہ سرا ریشم بھی میدان میں اتر آئی ہیں ریشم کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن جیت کر اپنی برادری کے علاوہ اسمبلی میں اپنے علاقے کے عوام کی نمائندگی کریں گی اور ان کے مسائل پر آواز اٹھائیں گی۔

لیاری میں بلاول بھٹوکےقافلہ پر حملہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شدید مذمت

خواجہ سرا سندس کا کہنا ہے کہ ریشم ہماری لیڈر ہے اور میں ان کی طالبعلم بھی ہوں ہم ان سے پر امید ہیں جیسے وہ خواجہ سرا کا ساتھ دیتی ہیں ان سے بڑ ھ کر وہ اپنے علاقے کے عوام کا ساتھ دیں گی۔

پرانا پوسٹر-----

ریشم نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دیں ہیں اور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے میک اپ کرنے اور دوسروں کی خوشیوں میں جا کر لوگوں کے دلوں میں راج کر نے والے خواجہ سرا بھی ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خود میدان میں اتر آئے ہیں این اے 69 کا سہرا کس کے سر پر سجے گا فیصلہ تو عوام کو کرنا ہے مگر ریشم سمیت تمام امیدوار پر امید نظر آتے ہی۔