اسی طرح الیکشن میں ووٹ لینے آیا ہوں جس طرح شہید بینظیر بھٹو آتی تھیں:بلاول بھٹو

اسی طرح الیکشن میں ووٹ لینے آیا ہوں جس طرح شہید بینظیر بھٹو آتی تھیں:بلاول بھٹو


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےالیکشن مہم کےسلسلےمیں لیاری کےمختلف علاقوں کادورہ کیا، کہتےہیں کہ لیاری کےمسائل حل کریں گے، الیکشن میں ووٹ لینےآئے ہیں،جووعدہ کررہےہیں وہ پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کا گڑھ سمجھے جانے والے لیاری سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ عام انتخابات کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔چیئرمن بلاول شہید نانا کا علم، شہید والدہ کا مشن اور عوامی منشور لے کر لیاری پہنچے تو عوام نے نعروں سے استقبال کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عمران خان روٹھے ہوئے جہانگیر ترین کو منانے میں کامیاب ہوگئے 

 بھٹو کا کہنا تھا میں اسی طرح الیکشن میں ووٹ لینے آیا ہوں جس طرح شہید بینظیر بھٹو آتی تھیں میں جانتا ہوں لیاری والے میرا ساتھ کبھی نہیں چھوڑ سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جگہ جگہ جاکر عوام کو اپنا منشور بتاوں گا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کے وعدے بے نظیر نے پورے کیے میں بے نظیر کے وعدے پورے کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں