سپریم کورٹ:ن لیگی امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت،دو کی اپیلیں مسترد

سپریم کورٹ:ن لیگی امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت،دو کی اپیلیں مسترد


اسلام آباد( 24نیوز ) سپریم کورٹ نے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کو این اے 66 سے انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی، سپریم کورٹ نے بلوچستان سے میر شعیب نوشیروانی اور امین عمرانی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کی اپیلیں مسترد کردیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 سے ن لیگ کے امیدوار بلال اظہر کیانی کی دہری شہریت سے متعلق اپیل کی سماعت کی، بلال اظہر کیانی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ چار دن پہلے ڈکلیریشن بھیج دی تھی،کاغذات نامزدگی میں واضع کر دیا تھا کہ دوہری شہریت ترک کر دی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ صرف شہریت چھوڑنے کا کہ دینا کافی نہیں ہوتا، دوہری شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ سے اہلیت شروع ہو گی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہے کہ کاغزات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے دوہری شہریت چھوڑ دی تھی۔

بلال اظہر کیانی کے وکیل نے کہاکہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے 7 جون کو دوہری شہریت چھوڑ دی تھی، عدالت نے بلال اظہرکیانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا، سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سابق وزیرامین عمرانی کی الیکشن لڑنے کی اجازت کے حصول کے لیےدرخواست مسترد کردی، جس کے بعد امین عمرانی بھی الیکشن دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف آج بھی پیش نہ ہوئے

امین عمرانی نے موقف اپنایا کہ امین عمرانی پی بی 12 سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن لڑنے کی اجازت دے جائے،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کس بنیاد پر آپکو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیں ،آپکی تو نظر ثانی کی اپیل بھی میریٹ پر نہیں ہے جس کے بعد عدالت نے امین عمرانی کی اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر شعیب نوشیروانی کی اپیل بھی جعلی ڈگری کی بنیاد پر مسترد کردی جس کے بعد شعیب نوشیروانی بھی الیکشن دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں، جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے آپ کے خلاف فیصلہ دیا جو آپ نے چینلج نہیں کیا ،ڈسپلنری کمیٹی نے شعیب نوشیرونی ڈگری کو جعلی قراردیا ہے،متعلقہ یونیورسٹی کی خفیہ برانچ کے کنٹرولر کا بیان بھی آپکے خلاف ہے،،جس کے بعد عدالت نے میر شعیب نوشیروانی کی درخواست بھی مسترد کردی۔