پی ٹی آئی کی ووٹ خریدتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آگئی

پی ٹی آئی کی ووٹ خریدتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آگئی


پشاور(24نیوز) الیکشن میں کامیابی کے لیے پی ٹی آئی نے تجوریوں کے منہ کھول دیے،پیسوں کا بے دریغ استعمال،پیسے لو ووٹ دو کی مہم پی ٹی آئی کے نمائندہ سعیدجمال نے شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے لے لیے تجوریوں کے منہ کھول دیے۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ این اے 45 کرم ایجنسی سے سعید جمال نے پیسے لو ووٹ دو کی مہم شروع کر دی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عمران خان روٹھے ہوئے جہانگیر ترین کو منانے میں کامیاب ہوگئے 

 24نیوز نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے بے دریغ پیسوں کو بانٹنے کی ویڈیو حاصل کر لی۔جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کا نمائندہ ووٹ کے لیے کس طرح لوگوں میں پیسے بانٹ رہا ہے۔