جو وعدے کروں گا انہیں پورا بھی کروں گا:بلاول



کراچی( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج سے انہوں نے عوام کے مسائل کے خاتمے کی ذمے داریاں اٹھالی ہیں، جو وعدے کروں گا انہیں پورا بھی کروں گا، لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا، سازش کے تحت پتھراﺅ کرایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای نے الیکشن مہم پر سندھ کے مختلف اضلاع کے لئے نکل پڑے، بلاول بھٹو زرداری قافلے کی صورت میں بلاول ہاوس سے روانہ ہوئے، بلاول بھٹو سخت سیکورٹی میں قافلے کی صورت میں قائد آباد پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

قائدآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تشدد کی سیاست نہیں کرتی،، ہم لوگ پھانسی سے نہیں ڈرتے،، جو وعدے پی پی نے کئے اسے پورا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے لیاری میں پرتپاک اسپتال کیا گیا، لوگوں نے باہر نکل خوش آمدید کہا جو مخالفین کو برداشت نہیں ہوا اور سازش کے تحت ان پر پتھراو¿ کرایا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت جس نے عوام کو اپنا منشور دیا، آج سے میں نے عوام کے مسائل کے خاتمے کی ذمے داریاں اٹھالی ہیں، عوام سے جو وعدے کروں گا انہیں پورا کروں گا۔