شہر اقتدار میں انتخابی دنگل،بڑے کھلاڑی،بڑا مقابلہ

شہر اقتدار میں انتخابی دنگل،بڑے کھلاڑی،بڑا مقابلہ


اسلام آباد( 24نیوز )عام انتخابات 2018،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بڑا مقابلہ حلقہ این اے 53میں عمران خان کا مقابلہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہوگا،پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی بھی اپنے سابقہ لیڈر کے مد مقابل ہونگی،شہر اقتدارکے تینوں حلقوں میں کون کس کے مد مقابل ہوگا،جانتے ہیں۔

عام انتخابات 2018 کے انعقاد کا وقت قریب آنے کو،ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی گئیں،اگر بات کریں اسلام آباد کی تو یہاں تینوں حلقوں میں بڑا انتخابی دنگل سجے گا۔

 یہ بھی لازمی پڑھیں: گجرات کے چودھریوں کیخلاف ریشم کی انتخابی مہم شروع 

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق اب اسلام آبا دمیں تین حلقے این اے 52،53 اور54 پر الیکشن ہوگا،سب سے بڑا مقابلہ این اے 53 میں ہوگا،جہاں عمران خان کا مقابلہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہے ،پیپلز پارٹی کے سبطین شاہ بھی اس حلقہ سے امیدوار ہیں ۔

 یہ بھی لازمی پڑھیں:  جو وعدے کروں گا انہیں پورا بھی کروں گا:بلاول

اتفاق کہیں یا حکمت عملی،پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی بھی اسی حلقہ سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑکر اپنی قسمت آزمائیں گی،این اے 54 سے اسد عمر کے مقابلے میں ن لیگ کے سابق ایم این اے انجم عقیل مد مقابل ہوسکتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے راجہ عمران اشرف اس حلقہ سے امیدوار ہیں، ن لیگ کے ناراض رہنما حفیظ الرحمن ٹیپو بھی اس حلقے سے آزاد الیکشن لڑرہے ہیں۔

اب اگر بات کریں موجودہ حلقہ این اے 52 کی تو یہاں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مقابلہ پی ٹی آئی راجہ خرم نواز اور پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر سے متوقع ہے۔