مریم نواز کی پاکستانی سیاست پر تنقید



لندن (24نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اختلاف پر اظہار کی آزادی ہونی چاہیے۔ سیاست میں تشدد کا عنصر آ گیا ہے اس سے جلد از جلد جان چھڑانی چاہیئے۔

لندن میں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف پر اظہار کی آزادی ہونا چاہیے۔سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو کچھ لوگوں نے پروان چڑھایا ہے,  بہت جلد پاکستان جائیں گے۔ پاکستانی سیاست میں تشدد کا عنصر آ گیا ہے اس سے جلد از جلد جان چھڑانی چاہیئے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اقبال سراج کیس میں ایکشن لے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف آج بھی پیش نہ ہوئے

یاد رہے کہ آج العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت تھی جس میں نواز شریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کر کے استثنیٰ کی اپیل کی جس پر عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو دو دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا جبکہ عدالت نے واجد ضیاء کو العزیزیہ ریفرنس میں کل صبح طلب کر لیا۔

مزید دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔