کراچی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز


کراچی ( 24نیوز ) تین ماہ بعد پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم کے دوران 19 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی صالح فاروقی نے پانچ روزہ پولیس مہم کا افتتاح سوبھراج اسپتال سے کیا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جلد ہی پولیو وائرس پر قابو پایا جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے محکمہ صحت سندھ پر دبائو بڑھ جانے کے باعث انتہائی حساس یوسیز میں ہر ماہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر آپ کو کوئی جلدی بیماری ، جوڑوں ، ہڈیوں  کا درد ہے تو یہ خبر ضرور پڑھیں 

 ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو ایک موذی بیماری جو بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے والدین کو چاہئے کہ وہ پولیو ہیلتھ ورکرز سے ہر ممکن تعاون کریں۔

شازیہ بشیر

Content Writer