نئے مالی سال کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

نئے مالی سال کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی


اسلام آباد(24نیوز) نئے مالی سال کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 46 ارب روپے کم ہو گئی، کاروبار بھی 50 فیصد کم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تو ہنڈرد انڈیکس میں 200 پوائنٹ کی تیزی پر ہوا۔ تاہم تھوڑے اتار چڑھاو کے بعد بازار مندی کا شکار ہو گیا۔ فروخت کے دباو سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹ کی کمی بھی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 176 پوائنٹ کی کمی سے 41 ہزار 734 پر بند ہوا۔ 341 کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔139 کی قیمت میں اضافہ اور 186 کی قیمت میں کمی ہوئی۔ شئیرز کی خریدو فروخت میں 50 فیصد کمی رہی۔ مجموعی طور پر صرف 8 کروڑ 45 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔