موجودہ صدی کے طویل بلڈ مون کا نظارہ 27 جولائی کو ہوگا

موجودہ صدی کے طویل بلڈ مون کا نظارہ 27 جولائی کو ہوگا


چاند کے مختلف روپ دیکھنے والے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ رواں ماہ 27 جولائی کو موجودہ صدی کے طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگ جاتا ہے، اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے تو اور مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخ رنگ اختیار کر لے تو اس کو بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

امریکہ کے خلائی تحقاتی ادارے ناسا کے ماہرین کے مطابق 27 جولائی کو نظر آنے والا بلڈ مون 1 گھنٹہ43  منٹ تک جاری رہے گا،  جو موجودہ صدی میں اب تک کا طویل ترین بلڈ مون ہوگا۔ بلڈ مون کا یہ نظارہ پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito