لوڈشیڈنگ کاجن ایک بار پھر بوتل سے نکل آیا

لوڈشیڈنگ کاجن ایک بار پھر بوتل سے نکل آیا


لاہور(24 نیوز) پنجاب کےمختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کاجن بوتل سےنکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےمختلف شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ20گھنٹے تک پہنچ گئی، تلہ گنگ، خانقاں ڈوگراں، قصور، حافظ آباد، سانگلہ ہل،حویلی لکھا اوراوکاڑہ سمیت دیگرعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا بھوت بوتل سےباہرآگیا۔ بجلی کی طویل بندش سے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں اورمزدور طبقہ رل گیا ہے۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث نیندیں بھی حرام ہو گئیں۔