ن لیگ کے سابق ایم پی اے پر تشدد

 ن لیگ کے سابق ایم پی اے پر تشدد


گجرات(24 نیوز) ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود پرتشدد، سر کےبال مونڈھ کرکے پھینک دیا۔

گجرات کے علاقے کنجاہ میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں طارق محمودکواغواءکرکے گن مین کوگولی ماردی گئی۔مسلح افرادمیاں طارق کو تشدد کا نشانہ بنانے، سر کے بال مونڈنے کے بعدلہولہان کردیا گیا۔ میاں طارق محمود نے الزام لگایا ہے کہ انہیں پی پی 32سےسیاسی حریفوں نے تشدد کانشانہ بنایا ہے جونہیں چاہتے تھے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہوں۔

دوسری جانب سابق ایم پی اے میاں طارق کے گن مین نعیم کو  طبی امداد کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے میاں طارق محمود چھ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں۔