ہالی ووڈ فلم جمان جی کی پہلی جھلک نمودار

ہالی ووڈ فلم جمان جی کی پہلی جھلک نمودار


نیو یارک(24نیوز)ہالی ووڈ فلم جمان جی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

جمانجی 3 کا ٹریلر سونی اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں 2017 کی فلم کی کاسٹ ڈیوائن جانسن دی راک، جیک بلیک، کیون ہارٹ، نک جوناس اور کیرین گیلان ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے،تاہم اس بار کہانی پہلے سے کافی مختلف ہے مگر مزاح کا رنگ پہلے جیسا ہی ہے۔

سب سے بڑا ٹوئیسٹ یہ ہے کہ اس بار دی راک کا کردار گزشتہ فلم کے نوجوان  کے  بجائے اس کے دادا ادا کررہے ہیں جبکہ وہ نوجوان پراسرار طور پر کہیں غائب ہوگیا،فلم کے ہدایتکار جیک کیشڈن ہیں اور یہ فلم 13 دسمبر کو ریلیز ہو گی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer