قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے دو برس گزر گئے

قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے دو برس گزر گئے


کراچی( 24نیوز )مشہورقوال اورنعت خوان امجدصابری کوہم سے بچھڑ ے دو برس بیت گئے، لیکن ان کی یاد ان کے مداحوں کے دلوںمیں آج بھی تازہ ہے۔
امجد صابری کی یاد میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، ان کے بھائی اوربیٹے نے قوالی پڑھی تو سننے والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں، امجدصابری کے فن اورعوام سے ان کی محبت لازوال ثابت ہوئی آج ان سے بچھڑےدوبرس مکمل ہوئے اسی مناسبت سے ان کی یادمیں محفل سماع کاانعقادکیاگیاجس میں امجدصابری کے بھائی اوربیٹے سمیت دیگرمشہورقوال نے انھیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

عید الفطر پر نئے نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کریں
امجدصابری کے ہونہارفرزند نے اپنے والدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے قوالی پڑھی جسے محفل میں موجودلوگوں نے پسندکیا، امجدصابری کے بیٹے کوشاندارروایت برقراررکھنے پرسونے کے تاج سے نوازاگیا۔
محفل میں دیگرنامورقوال حضرات نے بھی امجدصابری کواپنے فن کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیاجس پرحاضرین داددیئے بغیرنہ رہ سکے۔